Results 1 to 2 of 2

Thread: کون سا پتا باقی رہ گیا ہے ؟ .... ایاز امیر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Thumbs up کون سا پتا باقی رہ گیا ہے ؟ .... ایاز امیر

    کون سا پتا باقی رہ گیا ہے ؟ .... ایاز امیر

    یعنی جسے ہم مقتدرہ کہتے ہیں اُس Ú©Û’ پاس کون سا آپشن یا پتا کھیلنے کیلئے رہ گیا ہے۔ نیب کوتو آزما Ú†Ú©Û’ اور اس آزمائش Ú©Û’ نتائج ہمارے سامنے ہیں۔ نون لیگ اپنی جگہ پہ قائم ہے اور اس Ú©ÛŒ اصل قیادت ہرگز تائب نہیں ہوئی۔ تائب ہونے Ú©Û’ بجائے اصل قیادت، یعنی نوازشریف اوراُن Ú©ÛŒ بیٹی مریم نواز، بہت آگے Ú©Ùˆ Ù†Ú©Ù„ Ú†Ú©Û’ ہیں۔ مقتدرہ Ú©Û’ زاویے سے شہباز شریف والا پتا بھی کسی کام کانہیں نکلا۔ بہت سارے نون لیگ Ú©Û’ لیڈر اور ممبران اسمبلی شہباز شریف Ú©ÛŒ مفاہمتی لائن Ú©Ùˆ پسند کرتے ہوں Ú¯Û’ لیکن نون لیگ Ú©ÛŒ لائن وہ ہے جس Ú©ÛŒ تشریØ+ نوازشریف اوراُن Ú©ÛŒ بیٹی‘ کررہے ہیں۔ سیاسی میدان میں پھر ہمارے کرتا دھرتائوں Ú©Û’ پاس کون سا آپشن رہ جاتا ہے؟
    پرابلم کرتا دھرتائوں کا کسی اور سے نہیں نون لیگ سے ہے۔ نئے تشکیل پانے والے سیاسی اتØ+اد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں جان Ù¾Ú‘ÛŒ ہے تو نون لیگ Ú©ÛŒ وجہ سے۔ جو باتیں اب نوازشریف کررہے ہیں وہ Ù…Ø+مود اچکزئی، مولانا فضل الرØ+من اور پشتون لیڈر Ù…Ø+سن داوڑ جیسے لوگ پہلے بھی کررہے تھے‘ لیکن ان باتوں میں اثر پڑاہے تو نوازشریف Ú©ÛŒ وجہ سے۔ چھوٹے صوبوں والے Ú©Ú†Ú¾ کہیں تو ریاستِ پاکستان میں اس Ú©ÛŒ ثانوی Ø+یثیت ہی سمجھی جاتی ہے‘ لیکن اُن Ú©ÛŒ آواز میں پنجاب یا ایک اہم پنجابی رہنما Ú©ÛŒ آواز Ù¾Ú‘ جائے تو بات Ú©ÛŒ نوعیت یکسر بدل جاتی ہے۔ ریاستی اداروں Ú©Ùˆ Ù…Ø+سن داوڑ وغیرہ Ú©ÛŒ باتوں سے اتنی پریشانی نہیں ہوتی۔ ان جیسے عناصر سے آزمودہ طریقوں سے نمٹا جاسکتاہے۔ لیکن موجودہ سیاسی صورتØ+ال میں نئی کیفیت ہی یہ ہے کہ پاکستان Ú©ÛŒ تاریخ میں پہلی بار پنجاب Ú©ÛŒ آواز شامل ہورہی ہے‘ اور ہماری بڑی قوتوں کیلئے یہی خطرے Ú©ÛŒ نشانی ہے۔ تو مقتدرہ Ú©Û’ نقطہ نگاہ سے اس صورتØ+ال کا ممکنہ جواب کیا بن سکتا ہے؟
    سیاسی میدان میں نون لیگ کا مقابلہ پاکستان تØ+ریک انصاف Ù†Û’ کیا۔ نوازشریف بطور وزیراعظم فارغ بھی ہوئے اور Ù¾Ú†Ú¾Ù„Û’ الیکشنوں Ú©Û’ نتیجے میں جنابِ عمران خان وزیراعظم بن گئے‘لیکن ان Ù¾Ú†Ú¾Ù„Û’ دو سالوں میں سیاسی صورتØ+ال بدل Ú†Ú©ÛŒ ہے۔ اپنی کارکردگی Ú©ÛŒ بنا پہ Ù¾ÛŒ Ù¹ÛŒ آئی اور عمران خان Ú©ÛŒ سیاسی ساکھ بُری طرØ+ متاثر ہورہی ہے یا یوں کہیے کہ متاثر ہو Ú†Ú©ÛŒ ہے۔ اب تو ان Ú©Û’ اپنے سپورٹر منہ چھپائے پھرتے ہیں کیونکہ Ø+کومتی کارکردگی Ú©Ùˆ دیکھ Ú©Û’ ان Ú©Û’ پاس کہنے Ú©Ùˆ Ú©Ú†Ú¾ رہا نہیں۔ Ù¾ÛŒ Ù¹ÛŒ آئی Ú©Û’ برعکس نون لیگ کا ستارا‘ جو لگتا تھا کہ مدھم ہو گیا ہے اب اُس میں نئی روشنی آنے Ù„Ú¯ÛŒ ہے۔ کارکردگی Ú©ÛŒ وجہ سے Ù¾ÛŒ Ù¹ÛŒ آئی تو پریشر میں ہے ہی لیکن جو نئی زبان Ù¾ÛŒ ÚˆÛŒ ایم Ú©Û’ پلیٹ فارم سے سنی جا رہی ہے اس Ú©ÛŒ وجہ سے کرتا دھرتا بھی پریشر میں آرہے ہیں۔ بنیادی تنقید کا نشانہ وہ بن رہے ہیں اور نہ صرف اُن Ú©Û’ Ø+ال بلکہ ماضی Ú©Û’ کردار پہ بھی تنقید Ú©Û’ گولے برس رہے ہیں‘ ایسے وقت‘ جب پاکستان مختلف خطرات Ú©ÛŒ زَد میں آیا ہوا ہے۔ ہندوستان سے کشیدگی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی Ø+کومت Ú©Û’ اقدامات Ú©ÛŒ وجہ سے اس کشیدگی Ù†Û’ مستقبل قریب میں ختم نہیں ہونا۔ چلیں ہندوستان Ú©Û’ ساتھ ہمارا دیرینہ مسئلہ ہے اور اس Ú©Û’ Ø+والے سے کشیدگی کوئی نئی بات نہیں‘ لیکن مغربی سرØ+دوں پہ شورش Ú©Û’ آثار پھر نمایاں ہو رہے ہیں۔ ہماری سکیورٹی فورسز پہ کئی Ø+ملے ہو Ú†Ú©Û’ ہیں۔ اس Ú©Û’ ساتھ ہی بلوچستان Ú©ÛŒ صورتØ+ال کسی Ù„Ø+اظ سے بھی تسلی بخش نہیں۔ وہاں بھی مختلف مقامات پہ شورش Ú©Û’ آثار دیکھنے میں آئے ہیں۔
    اس صورتØ+ال کا تقاضا تھا کہ قوم Ú©ÛŒ اپروچ میں کوئی دراڑ نہ آئے اورکم از Ú©Ù… بنیادی نوعیت Ú©Û’ قومی مسائل پہ تمام سیاسی پارٹیاں اور اہم قومی ادارے ایک ہی ساتھ Ú©Ú¾Ú‘Û’ ہوں‘ لیکن ایک تو سیاسی نفاق‘ جو جمہوریت میں ایک قدرتی امر ہے‘ زیادہ زور Ù¾Ú©Ú‘ چکا ہے‘ اور دوم سیاسی اُفق Ú©Û’ ایک Ø+صے سے اداروں پہ سخت تنقید ہو رہی ہے۔ اس صورتØ+ال میں جلد کسی تبدیلی Ú©ÛŒ اُمید نہیں رکھی جا سکتی۔
    Ù¾ÛŒ Ù¹ÛŒ آئی Ú©ÛŒ کمزور Ø+کومتی کارکردگی Ú©ÛŒ وجہ سے خاص طور پہ پنجاب میں ایک سیاسی خلا Ú©ÛŒ صورت پیدا ہوتی جا رہی ہے۔ پنجاب Ú©Û’ سیاسی میدان میں تو دو فیکٹر رہ گئے تھے، ایک Ù¾ÛŒ Ù¹ÛŒ آئی، دوسرا نون لیگ‘ لیکن Ù¾ÛŒ Ù¹ÛŒ آئی Ú©Û’ نیچے جاتے ہوئے گراف Ú©ÛŒ وجہ سے نون لیگ کا مؤثر مقابلہ کرنے کیلئے پنجاب میں Ú©Ú†Ú¾ رہا نہیں۔ قیاس کیا جا سکتا ہے کہ مقتدرہ Ú©Û’ لوگ بھی اس صورتØ+ال سے پریشان ہوں Ú¯Û’ کیونکہ موجودہ بندوبست Ú©Ùˆ سہارے دینے میں اُن کا اہم کردار ہے؛ البتہ ایک نئی چیز پیدا ہورہی ہے۔ پیپلز پارٹی کا سیاسی امیج بہتر ہو رہا ہے۔ Ú©Ú†Ú¾ تو اس لئے کہ آصف علی زرداری اپنی صØ+ت اور متعدد مقدمات Ú©ÛŒ وجہ سے بیک فٹ پہ Ú†Ù„Û’ گئے ہیں‘ اورکچھ اس لئے کہ بلاول زرداری مؤثر لیڈر ثابت ہو رہے ہیں۔ ابھی تک انہیں بہت Ú©Ú†Ú¾ سیکھنا ہے لیکن اتنا تو نظر آرہاہے کہ شروعات اچھی ہیں۔
    نون لیگ اور پیپلزپارٹی وقتی طور پہ اور وقتی مصلØ+توں Ú©Û’ تØ+ت نزدیک آسکتی ہیں لیکن اِن کا بنیادی تضاد کبھی دور نہیں ہو سکتا۔ جنرل مشرف ہوں تو چارٹر آف ڈیموکریسی پہ دستخط ہو سکتے ہیں‘ موجودہ صورتØ+ال ہو تو Ù¾ÛŒ ÚˆÛŒ ایم جیسا اتØ+اد تشکیل پا سکتا ہے‘ لیکن سیاسی صورتØ+ال نارمل ہو تو نون لیگ اپنی جگہ پہ Ú©Ú¾Ú‘ÛŒ ہو Ú¯ÛŒ اور Ù¾ÛŒ Ù¾ÛŒ Ù¾ÛŒ اپنی جگہ پہ۔ اب بھی ہم دیکھ سکتے ہیں کہ جس قسم Ú©ÛŒ تنقید ریاستی اداروں پہ نوازشریف کررہے ہیں اُس قسم Ú©ÛŒ زبان بلاول زرداری استعمال نہیں کر رہے۔ Ú©Ù„ اگر الیکشن کا سٹیج سجے تو دونوں جماعتیں مدِ مقابل ہوں گی‘ لیکن پنجاب میں سیاسی خلا پیدا ہونے Ú©ÛŒ وجہ سے پیپلز پارٹی کیلئے ایک نیا موقع بن رہاہے۔ Ù¾Ú†Ú¾Ù„Û’ الیکشنوں میں تو پیپلزپارٹی پِٹ Ú©Û’ رہ گئی تھی کیونکہ نون لیگ Ú©Û’ مخالف عناصر Ù¾ÛŒ Ù¹ÛŒ آئی Ú©ÛŒ طرف Ú†Ù„Û’ گئے تھے‘ لیکن اب الیکشن ہوتے ہیں تو کوئی اØ+مق ہی Ù¾ÛŒ Ù¹ÛŒ آئی Ú©Û’ Ù¹Ú©Ù¹ Ú©Û’ پیچھے دوڑے گا۔ صورتØ+ال ایسی بن Ú†Ú©ÛŒ ہے کہ اگلے الیکشن میں امیدواروں Ú©ÛŒ کوشش ہوگی کہ اُن پہ Ù¾ÛŒ Ù¹ÛŒ آئی کا دھبہ کسی Ø+والے سے بھی نہ Ù„Ú¯Û’Û” جہاں تک عوام کا تعلق ہے‘ مہنگائی سے مارے لوگ اپنا ووٹ کہیں بھی ڈالیں Ù¾ÛŒ Ù¹ÛŒ آئی Ú©Û’ Ø+Ù‚ میں شاید ہی ڈالیں‘ لیکن سارا پنجاب نون لیگ کا تو ہے نہیں۔ نون مخالف عناصر پھر پناہ اور عافیت کس چھتری تلے ڈھونڈیں Ú¯Û’ØŸ
    Ù¾Ú†Ú¾Ù„Û’ الیکشن Ú©Û’ وقت جو لوگ پیپلز پارٹی Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ Ú©Û’ Ù¾ÛŒ Ù¹ÛŒ آئی Ú©ÛŒ طرف گئے تھے وہ اب پچھتا نہ رہے ہوںگے؟ Ù¾ÛŒ Ù¾ÛŒ Ù¾ÛŒ سے بھاگے اس لئے تھے کہ Ù¾ÛŒ Ù¾ÛŒ Ù¾ÛŒ کا Ù¹Ú©Ù¹ شکست Ú©ÛŒ ضمانت بن چکا تھا لیکن اب تویوں لگتاہے کہ آئندہ الیکشنوں میں، جب بھی ہوئے، شکست Ú©ÛŒ مکمل ضمانت Ù¾ÛŒ Ù¹ÛŒ آئی Ú©ÛŒ Ù¹Ú©Ù¹ Ú©ÛŒ صورت میں ہوگی۔ جولوگ Ù¾ÛŒ Ù¾ÛŒ Ù¾ÛŒ Ú©Ùˆ Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ Ú©Û’ Ù¾ÛŒ Ù¹ÛŒ آئی میں گئے اُنہیں ملا کیا؟ پیپلزپارٹی میں تھے تو پارٹی Ú©Û’ دائرے میں رہ Ú©Û’ عزت تو تھی۔ عمران خان کامیابیوں Ú©Û’ بادشاہ ہوتے تو پھر اور بات تھی‘ پیپلزپارٹی سے گئے ہوئے عناصر کہتے کہ ہمارا فیصلہ درست تھا‘ لیکن اس Ø+کومت Ú©Û’ کام دیکھ Ú©Û’ اندر ہی اندر سینہ کوبی نہ کر رہے ہوں Ú¯Û’ØŸ یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف جیسے لوگ بہتر نہیں رہے؟ Ù¾Ú†Ú¾Ù„Û’ الیکشن میں سیٹیں بھی اپنی ہار گئے لیکن سینے میں ندامت تو نہ ہو گی۔ جہاں Ú©Ú¾Ú‘Û’ تھے وہیں Ú©Ú¾Ú‘Û’ ہیں‘ اور اگلے الیکشنوں میں خیال کیا جا سکتا ہے کہ ان Ú©ÛŒ قسمت ایک بار پھر بدلے۔
    آنے والے دنوں میں پنجاب Ú©ÛŒ ایک لیڈر تو واضØ+ ہیں، مریم نواز۔ دوسرا لیڈر بننے Ú©Û’ آثار بلاول زرداری Ú©Û’ ہو سکتے ہیں۔ بھاری دل سے کہیں پھر بھی کہنا پڑتا ہے کہ Ù¾ÛŒ Ù¹ÛŒ آئی کا کھاتہ ختم ہوتا ہوا لگتا ہے۔




    2gvsho3 - کون سا پتا باقی رہ گیا ہے ؟ .... ایاز امیر

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: کون سا پتا باقی رہ گیا ہے ؟ .... ایاز امیر

    2gvsho3 - کون سا پتا باقی رہ گیا ہے ؟ .... ایاز امیر

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •